اخلاق سے روشن ہے ، کردار سے روشن ہے ۔ ناظم بریلوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: ناظم بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اخلاق سے روشن ہے ، کردار سے روشن ہے

یہ سارا جہاں میرے ، سرکار سے روشن ہے


جس دل میں محبت ہے ، سرکارِ دو عالم کی

وہ دل مرے آقا کے ، انوار سے روشن ہے


وہ دیکھو ملاتا ہے ، نظریں مہ و اختر سے

جو ذرہ شہِ دیں کی ، پیزار سے روشن ہے


جتنے بھی ہیں پروانے ، سب اس کے ہیں دیوانے

جو شمع مدینے میں ، سرکار سے روشن ہے


پلتا ہوں یقیناً میں ، سرکار کے ٹکڑوں پر

گھر بار مرا ان کے ، گھر بار سے روشن ہے


اسلام کا سورج تو ، اخلاق سے چمکا ہے

یہ کس نے کہا ناؔظم ، تلوار سے روشن ہے


پیشکش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابو المیزاب اویس

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت خوانی کے معروف کلام
نعت کائنات پر نئی شخصیات