اختر رضا خان بریلوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

Akhtar Raza Khan brailvi.jpg


2 فروری 1943ء کو بریلی میں پیدا ہونے والے مفتی محمد اختر رضا خان بریلوی مکتبہ فکر کی معروف شخصیت اور بھارت میں مفتی اعظم کے نام سے شناخت رکھتے تھے۔ اردن کی رائل اسلامک سوسائٹی کی طرف سے دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی جاری کردہ فہرست میں ان کا نام بائیسویں نمبر پرتھا۔ آپ بریلوی مکتبہ فکر کے امام اور اردو زبان کے بے مثال نعت گو شاعر امام احمد رضا خان بریلوی کے پڑپوتے تھے ۔

مجموعہ ہائے کلام

حمدیہ و نعتیہ کلام

وفات

اختر رضا خان بریلوی طویل علالت کے بعد 20 جولائی 2018 بروز جمعہ کو ہم سے رخصت ہوگئے تھے ۔ 75 سالہ ازہری میاں کی رحلت کے بعد سے بریلی شہر غم میں ڈوبا ہوا تھا ۔ لاکھوں لوگوں کی آمد کے پیش نظر شہر کے راستے بند کر دئیے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ سے زیادہ افراد بریلی میں پہنچے تھے۔ <ref>https://dailypakistan.com.pk/23-Jul-2018/818120 </ref> بھیڑ کی تعداد کے سبب ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں 5 گھنٹوں کا وقت لگا۔ پرواز نیوز، نظام آباد کے مطابق یہ تعداد ایک کروڑ پچیس لاکھ ہے <ref> https://www.youtube.com/watch?v=xyFSEGIaNTU </ref> 22 جولائی کو ان کی نماز جنازہ اسلامیہ انٹر کالج بریلی میں ادا کی جانی تھی لیکن جگہ کم پڑ گئی، تدفین ازہری گیسٹ ہاؤس میں ہوئی۔ مولانا اختر رضا کی نماز جنازہ ان کے اکلوتے صاحب زادے مولانا اسجد رضا نے پڑھائی۔انہیں ازہری مہمان خانہ میں اعلی حضرت رضا خان بریلوی کے برابر میں دفنایا گیا۔

مزید دیکھیے

احمد رضا خان بریلوی | حسن رضا خان بریلوی | حامد رضا خان بریلوی


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

حواشی و حوالہ جات