احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

احمد ندیم قاسمی کا اصلی نام احمد شاہ اعوان تھا۔وہ 20 نومبر1916میں پیدا ہوئے اور 10جولائی2006کو وفات پائی۔احمد ندیم قاسمی کی وجہ ء شہرت ان کی اردو انگریزی میں شاعری،افسانہ نگاری ادبی نقاد اور صحافت ہے۔انہوں قریباً50 کے قریب کتب تحریر کیں۔کم و بیش 50برس تک ادبی جریدے "فنون" کے ایڈیٹر اور پبلشر بھی رہے۔حکومتِ پاکستان نے ان کی گراں قدر ادبی خدمات پر انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ ء امتیاز جیسے اعزازت سے بھی نوازا۔




احمد ندیم قاسمی پر مضامین

جدید اردو نعت اور احمد ندیم قاسمی ۔ از امجد اسلام امجد


شاعری

خلد مری صرف اس کی تمنا، صلی اللہ علیہ وسلم

خلد مری صرف اس کی تمنا، صلی اللہ علیہ وسلم

وہ مرا سدرہ وہ مرا طوبی، صلی اللہ علیہ وسلم


غار حرا میں وہ تنہا تھا،تنہائی میں بھی یکتا تھا

چار طرف ذکر اقراء تھا صلی اللہ علیہ وسلم


قبل اس کے مسجود تھے کتنے، فرعون و نمرود تھے کتنے

کتنے بتوں کو اس نے توڑا، صلی اللہ علیہ وسلم


اس کا جلال ہے بحر و بر، اس کا جمال ہے کوہقمرمیں

اس کی گرفت میں عالم اشیا، صلی اللہ علیہ وسلم


وہ جو بظاہر خاک نشیں تھا، لیکن جو افلاک نشیں تھا

میں ہوں ندیم غلام اسی کا،صلی اللہ علیہ وسلم

دنیا ہے ایک دشت تو گلزار آپﷺ ہیں

دنیا ہے ایک دشت تو گلزار آپﷺ ہیں

اس تیرگی میں مطلع انوار آپﷺ ہیں


یہ بھی سچ ہے کہ آپﷺ کی گفتار ہے جمیل

یہ بھی ہے حق کہ صاحب کردار آپﷺ ہیں


ہو لاکھ آفتاب قیامت کی دھوپ تیز

میرے لیے تو سایہ دیوار آپﷺ ہیں


دربار شہ میں بھی میں اگر سر کشیدہ ہوں

اس کا ہے یہ سبب، مرا پندار آپﷺ ہیں


مجھ پر بہ جرم غربت و دامن دریدگی

سب لوگ سنگ زن ہیں تو گلبار آپﷺ ہیں


ہے میرے لفظ لفظ میں گر حسن و دلکشی

اس کا یہ راز ہے مرا معیار آپﷺ ہیں


انساں مال و زر کے جنون میں ہے مبتلا

اس حشر میں ندیم کو درکار آپﷺ ہیں

بیرونی روابط

اے آر وائی ڈیجیٹل نے احمد ندیم قاسمی پر جو پرگرام پیش کیے اس کا ربط :  : https://www.youtube.com/watch?v=kmCqHd9qO3Q

شراکتیں

تیمور صدیقی | ارم نقوی