احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے

اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے

اس کا بندہ ہوں جو بندے کو خدا دیتا ہے


جب اترتی ہے مری روح میں عظمت اس کی

مجھ کو مسجود ملائک کا بنا دیتا ہے


رہنمائی کے یہ تیور ہیں کہ مجھ میں بس کر

وہ مجھے میرے ہی جوہر کا پتا دیتا ہے


اس کے ارشاد سے مجھ پہ مرے اسرار کھلے

کہ وہ ہر لفظ میں آئینہ دکھا دیتا ہے


ظلمت دہر میں جب بھی میں پکاروں اس کو

وہ مرے قلب کی قندیل جلا دیتا ہے


وہی نمٹے گا مری فکر کے سناٹوں سے

بت کدوں کو جو اذانوں سے بسا دیتا ہے


وہی سر سبز کرے گا مرے ویرانوں کو

آندھیوں کو بھی جو کردار صبا دیتا ہے


قصر والوں سے گزر جاتا ہے چپ چاپ ندیم

در محمدﷺ کا جب آئے تو صدا دیتا ہے


بیرونی روابط

اے آر وائی ڈیجیٹل نے احمد ندیم قاسمی پر جو پرگرام پیش کیے اس کا ربط : صارف: ارم نقوی  : https://www.youtube.com/watch?v=kmCqHd9qO3Q


شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی