آگیا ہے چین دل کو درتمھارا دیکھ کر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


Abdul Jalil.jpg

عبد الجلیل
شاعری
مہکار مدینے کی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شاعر : عبد الجلیل

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آگیا ہے چین دل کو در تمھارا دیکھ کر

بجھ گئی ہے تشنگی روضہ پیارا دیکھ کر


مرحبا ہر اک زباں پر آگیا بے ساختہ

آمنہؓ بی بی ِتری آنکھوں کا تارا دیکھ کر


محوِ حیرت تھیں قبیلہ سعد کی سب دائیاں

اے حلیمہ سعدیہؓ ! تیرا دلارا دیکھ کر


قبر میں مشکل بنی تھی آئے جب منکر نکیر

ہو گی دل کو تسلی پھر سہارا دیکھ کر


در پہ چشمِ نم کھڑے تھے مانگنے والے سبھی

ہوگئے وہ مہرباں دامن پسارا دیکھ کر


کیف میں ڈوبے ہوئے ہیں آپؐ کے در پر کھڑے

اوج پر اپنے مقدر کا ستارا دیکھ کر


تھے پریشاں حشر میں اپنے گناہوں کے سبب

آگئے پھر آپ ہم کو بے سہارا دیکھ کر


کون چاہے گا وہاں سے لوٹ کر آنا ‘ جلیل!

گنبدِ خضرا کا وہ دلکش نظارا دیکھ کر

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات