"آپ شمس الضحیٰ، آپ نور الہدیٰ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === آپ...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 07:44، 13 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آپ شمس الضحیٰ، آپ نور الہدیٰ

آپ ماہِ مبیں، آپ بدر الدجیٰ


”کُن“کے روح رواں، آپ جانِ جہاں

سیدِ کن فکاں، اے شہہِ دوسرا


یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی

جا بجا ہے یہی ذِکرِ خیر الوریٰ


یا رسولِ عرب یا رسولِ عجم

اے نبیء اُمم آپ قبلہ نما


بے سہاروں کو حصرِ اماں آپ ہیں

مجرموں غم کے ماروں کے حاجت روا


ذاتِ حق جن پہ جلوہ نما ہو گئی

میرے آقا سے کچھ بھی نہیں ہے چھپا


انبیأ سارے اقصیٰ میں تھے مقتدی

اے زہے سرورا، سیّدا، مقتدیٰ


آپ ارفع و اعلیٰ ز کونین ہیں

اوجؔ کونین در پر ہیں ان کے گدا


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات