"آپ شمس الضحیٰ، آپ نور الہدیٰ" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === آپ...)
(No difference)

تـجدید بـمطابق 07:44, 13 فروری 2020

"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آپ شمس الضحیٰ، آپ نور الہدیٰ

آپ ماہِ مبیں، آپ بدر الدجیٰ


”کُن“کے روح رواں، آپ جانِ جہاں

سیدِ کن فکاں، اے شہہِ دوسرا


یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی

جا بجا ہے یہی ذِکرِ خیر الوریٰ


یا رسولِ عرب یا رسولِ عجم

اے نبیء اُمم آپ قبلہ نما


بے سہاروں کو حصرِ اماں آپ ہیں

مجرموں غم کے ماروں کے حاجت روا


ذاتِ حق جن پہ جلوہ نما ہو گئی

میرے آقا سے کچھ بھی نہیں ہے چھپا


انبیأ سارے اقصیٰ میں تھے مقتدی

اے زہے سرورا، سیّدا، مقتدیٰ


آپ ارفع و اعلیٰ ز کونین ہیں

اوجؔ کونین در پر ہیں ان کے گدا


مزید دیکھیے

نسیم سحر کے مضامین پر مشتمل مطالعات نعت اور مقصود علی شاہ کا دوسرا مجموعہ قبلہءِ مقال شائع ہوگیا ہے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات