آو کہ ذکر حسن شہ بحر و بر کریں ۔ مظہر الدین مظہر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:24، 1 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: مظہر الدین مظہر ==== {{نعت}} ==== آو کہ ذکر حسن شہ بحر و بر کریں جلوے بکھیر دیں شب غم...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


شاعر: مظہر الدین مظہر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آو کہ ذکر حسن شہ بحر و بر کریں

جلوے بکھیر دیں شب غم کی سحر کریں


جو حسن میرے پیش نظر ہے اگر اسے

جلوے بھی دیکھ لیں تو طواف نظر کریں


وہ چاہیں تو صدف کو در بے بہا ملے

وہ چاہیں تو خزف کو حریف گہر کریں


فرمائیں تو طلو ع ہو مغرب سے آفتاب

چاہیں تو اک اشارے سے شق قمر کریں


راہ نبی میں غیر پہ تکیہ حرام ہے

اے عشق آ کہ بے سر و ساماں سفر کریں


کو نین وجد میں ہوں جنوں نغمہ بار ہو

یعنی جہانِ ہوش کو زیر و زبر کریں


آنسو قبول ہوں در خیر الا نامﷺ پر

نالے طواف روضہ خیر البشر ﷺ کریں


شعر و ادب بھی آہ و فغاں بھی ہے ان کا فیض

پیشِ حضورﷺ اپنی متاع ہنر کریں


اب کے جو قصد طیبہ کریں رہر وان شوق

مظہر کو بھی ضرور شریک سفر کریں