آنکھ گلابی مست نظر ہے ۔ ساغر صدیقی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:33، 27 اپريل 2017ء از 39.55.143.163 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : ساغر صدیقی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== آنکھ گلابی مست نظر ہے اللہ ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ساغر صدیقی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

آنکھ گلابی مست نظر ہے

اللہ ہی جانے کون بشر ہے


گیسوئے مشکین ، روح مزمل

رخ پہ طلوع نور سحر ہے


ماتھے پہ روشن روشن سہرا

جلوہ رنگیں حسن قمر ہے


ابروئے عالی آیہ قرآں

سینئہ اقدس کان گہر ہے


مہر نبوت پشت پناہی

مسند یزداں آپ کا گھر ہے


حور و ملائک حاضر خدمت

عرش معلے راہگذر ہے


چاند ستارے نقش کف پا

منزل ہستی گرد سفر ہے


غار حرا تھی اس کی کمائی

ساری خدائی جس کا ثمر ہے


نام محمدﷺ جگ اجیالا

لوگ کہیں جسے کملی والا


مزید دیکھیے

ساغر صدیقی