"آنکھوں کا تارا نامِ محمد ﷺ۔ جمیل الرحمٰن قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: شاعر: جمیل الرحمٰن قادری دیوان: قبالہِ بخشش === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ===...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 11:31، 14 اکتوبر 2017ء

شاعر: جمیل الرحمٰن قادری


دیوان: قبالہِ بخشش


نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آنکھوں کا تارا نامِ محمد ﷺ

دل کا اجالا نامِ محمد ﷺ


اللہ اکبر رب العلا نے

ہر شے پہ لکھا نامِ محمد ﷺ


ہیں یوں تو کثرت سے نام لیکن

سب سے ہے پیارا نامِ محمد ﷺ


دولت جو چاہو دونوں جہاں کی

کرلو وظیفہ نامِ محمد ﷺ


شیدا نہ کیوں ہوں اُس پر مسلماں

رب کو ہے پیارا نامِ محمد ﷺ


اللہ والا دم میں بنا دے

اللہ والا نامِ محمد ﷺ


صَلِّ علیٰ کا سہرہ سِجا کر

دولھا بنا یا نامِ محمد ﷺ


نوح و خلیل و موسیٰ و عیسیٰ

سب کا ہے آقا نامِ محمد ﷺ


سارے چمن میں لاکھوں گلوں میں

گل ہے ہزارا نام محمد ﷺ


پائیں مرادیں دونوں جہاں میں

جس نے پکارا نامِ محمد ﷺ


مومن کو کیوں ہو خطرہ کہیں پر

دل پر ہے کندہ نامِ محمد ﷺ


رکھو لحد میں جس دم عزیزو

مجھ کو سنانا نامِ محمد ﷺ


پڑھتی درودیں دوڑیں گی حوریں

لاشہ جو لےگا نامِ محمد ﷺ


روز قیامت میزان و پل پر

دے گا سہارا نامِ محمد ﷺ


پوچھے گا مولیٰ لایا ہے کیا کیا

میں یہ کہوں گا نامِ محمد ﷺ


غم کی گھٹائیں چھائی ہیں سر پر

کردے اشارہ نامِ محمد ﷺ


رنج و الم میں ہیں نام لیوا

کردے اشارہ نامِ محمد ﷺ


بیڑا تباہی میں آگیا ہے

دے دے سہارا نامِ محمد ﷺ


زخمی جگرپر مجروح دل پر

مرہم لگا جا نامِ محمد ﷺ


دل میں عداوت خر کی بھر ی ہے

نجدی نہ لے گا نامِ محمد ﷺ


اپنے رضا کے قربان جاؤں

جس نے سکھایا نامِ محمد ﷺ


آنکھوں میں آکر دل میں سما کر

رنگت رچا جا نامِ محمد ﷺ


اپنے جمؔیلِ رضوی کے دل میں

آجا سما جا نامِ محمد ﷺ


مزید دیکھیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مفلسِ زندگی اب نہ سمجھے کوئی ۔ مظفر وارثی

پیشکش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابو المیزاب اویس

تازہ انتخاب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام