"آقا کے شہر طیبہ کی بابت بھی کچھ لکھیں" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === آق...)
(No difference)

تـجدید بـمطابق 07:09, 13 فروری 2020

"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آقا کے شہر طیبہ کی بابت بھی کچھ لکھیں

خاکِ شفائے پاک کی نسبت بھی کچھ لکھیں


کارِ قلم ہو سیدِ ابرار پر درود

اب تو رسولِ پاک کی مدحت بھی کچھ لکھیں


سوزِ جگر عطا ہو ہمیں ربِ لم یزل

پھر زخمِ ہجرِ شاہ کی راحت بھی کچھ لکھیں


اپنی نجات کیلئے دو چار اشک بس

پھر اشکِ پر وصال کی حرمت بھی کچھ لکھیں


اُن کے کرم سے اوجؔ پہ فائز ہوئے ہیں ہم

اُن کی عطا پہ شکر کی صورت بھی کچھ لکھیں


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات