آقاؐ تری رحمت کی گھٹا سب کے لیے ہے - زینب سروری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعرہ : زینب سروری

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آقا تری رحمت کی گھٹا سب کے لئے ہے

یہ فیض یہ بخشش یہ عطا سب کے لئے ہے


ہیں ارض سما نور سے سرکار کے روشن

اس نیّرِ تاباں کی ضیا سب کے لئے ہے


بےخوف چلیں گے تری رحمت کے سہارے

بازار شفاعت کا کھلا سب کے لئے ہے


منظر ترے روضے کا دل آویز بہت ہے

انوار سے لبریز فضا سب کے لئے ہے


یزداں نے بنایا ہے تجھے رحمتِ عالمﷺ

اک تیرا نگر دارِ بقا سب کے لئے ہے


مخمورفضا میں جوصبا گھول رہی ہے

گیسو کی مہک تیری شہا سب کے لئے ہے


بس ایک نظر ہے ترے بیمار کو کافی

اے کنزِ کرم دستِ دعا سب کے لئے ہے


موقوف نہیں مومن و کافر پہ ذرا بھی

سرور تری چاہت کا صلہ سب کے لئے ہے


خوش بخت ہی آتےہیں زیارت کو ترے در

دربار فضیلت کا کھلا سب کے لئے ہے


دہلیز پہ بیٹھی ہوئی زینب کو خبر ہے

زاہد ہو کہ عاصی ہو دعا سب کے لئے ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات