آسماں گر ترے تلووں کا نظارہ کرتا​

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:08، 14 فروری 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر:حسن رضا خان بریلوی === {{نعت }} === آسماں گر ترے تلووں کا نظارہ کرتا​ روز اک چاند...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر:حسن رضا خان بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آسماں گر ترے تلووں کا نظارہ کرتا​

روز اک چاند تصدق میں اُتارا کرتا​


طوفِ روضہ ہی پہ چکرائے تھے کچھ ناواقف​

میں تو آپے میں نہ تھا اور جو سجدہ کرتا​


صَرصرِ دشتِ مدینہ جو کرم فرماتی​

کیوں میں افسردگیِ بخت کی پرواہ کرتا​


چھپ گیا چاند نہ آئی ترے دیدار کی تاب​

اور اگر سامنے رہتا بھی تو سجدہ کرتا​


یہ وہی ہیں کہ گرِو آپ۔۔ اور ان پر مچلو​

اُلٹی باتوں پہ کہو کون نہ سیدھا کرتا​


ہم سے ذرّوں کی تو تقدیر ہی چمکا جاتا​

مہر فرما کے وہ جس راہ سے نکلا کرتا​


دُھوم ذرّوں میں اناالشمس کی پڑ جاتی ہے​

جس طرف سے ہے گزر چاند ہمارا کرتا​


آہ کیا خوب تھا گر حاضرِ دَر ہوتا میں​

اُن کے سایہ کے تلے چین سے سویا کرتا​


شوق وآداب بہم گرمِ کشاکش رہتے​

عشقِ گم کردہ تواں عقل سے اُلجھا کرتا​


آنکھ اُٹھتی تو میں جھنجھلا کے پلک سی لیتا​

دِل بگڑ تا تو میں گھبرا کے سنبھالا کرتا​


بے خودانہ کبھی سجدہ میں سوے دَر گرِتا​

جانبِ قبلہ کبھی چونک کے پلٹا کرتا​


بام تک دل کو کبھی بالِ کبوتر دیتا​

خاک پر گر کے کبھی ہائے خدایا کرتا​


گاہ مرہم نہیِ زخمِ جگر میں رہتا​

گاہ نشتر زنیِ خونِ تمنا کرتا​


ہم رہِ مہر کبھی گردِ خطیرہ پھرتا​

سایہ کے ساتھ کبھی خاک پہ لوٹا کرتا​


صحبتِ داغِ جگر سے کبھی جی بہلاتا​

اُلفتِ دست و گریباں کا تماشا کرتا​


دلِ حیراں کو کبھی ذوقِ تپش پہ لاتا​

تپشِ دل کو کبھی حوصلہ فرسا کرتا​


کبھی خود اپنے تحیّر پہ میں حیراں رہتا​

کبھی خود اپنے سمجھنے کو نہ سمجھا کرتا​


کبھی کہتا کہ یہ کیا بزم ہے کیسی ہے بہار​

کبھی اندازِ تجاہل سے میں توبہ کرتا​


کبھی کہتا کہ یہ کیا جوشِ جنوں ہے ظالم​

کبھی پھر گر کے تڑپنے کی تمنا کرتا​


ستھری ستھری وہ فضا دیکھ کے میں غرقِ گناہ​

اپنی آنکھوں میں خود اُس بزم میں کھٹکا کرتا​


کبھی رَحمت کے تصور میں ہنسی آجاتی​

پاسِ آداب کبھی ہونٹوں کو بخیہ کرتا​


دل اگر رنجِ معاصی سے بگڑنے لگتا​

عفو کا ذکر سنا کر میں سنبھالا کرتا​


یہ مزے خوبیِ قسمت سے جو پائے ہوتے​

سخت دیوانہ تھا گر خلد کی پروا کرتا​


موت اُس دن کو جو پھر نام وطن کا لیتا​

خاک اُس سر پہ جو اُس در سے کنارا کرتا​


اے حسنؔ قصدِ مدینہ نہیں رونا ہے یہی​

اور میں آپ سے کس بات کا شکوہ کرتا​

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات