آئی اجل کو ٹالنے والے تمہیں تو ہو ۔ اختر الحامدی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


شاعر: اختر الحامدی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آئی اجل کو ٹالنے والے تمہیں تو ہو

تنکے میں جان ڈالنے تمہیں تو ہو


پُرساں جہاں میں جن کا نہ کوئی، نہ سر پرست

ان بیکسوں کو پالنے والے تمہیں تو ہو


لے ڈوبنے کو تھی جنہیں دل کی شکستگی

آقا! انہیں سنبھالنے والے تمہیں تو ہو


آتی ہے جس سے جاں تنِ بے جاں میں دفعتاً

ایسی نگاہ ڈالنے والے تمہیں تو ہو


ہر حال میں اٹھی ہے تمہاری طرف نظر

ہر حال میں سنبھالنے والے تمہیں تو ہو


آقا مدد، کہ ناوؔ مری ڈوبنے کو ہے

گرداب سے نکالنے والے تمہیں تو ہو


ہر حادثے میں تم ہوئے اختر کے دستگیر

ہر حادثے کو ٹالنے تمہیں تو ہو