"کیسے نہ بھلا پہنچیں، طیبہ کی فضاؤں میں" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === کی...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:13، 13 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کیسے نہ بھلا پہنچیں، طیبہ کی فضاؤں میں

نغمے جو بکھیریں ہم، الفت کی ہواؤں میں


اوقات مری کیا ہے؟ لکھوں میں ثنا اُنکی

یہ ان کا کرم ہے بس، رہتا ہوں ثناؤں میں


جس طور بھی ہو پائے، اظہار تشکّر کا

بس عمر گذر جائے، آقا سے وفاؤں میں


وہ شافعِ محشر ہیں، رحمت کا گھنا سایہ

آجاؤ چلیں منگتو، آقا ہی کی چھاؤں میں


مجھ کو بھی حضور اپنی، کملی میں چھپا لینا

سرکار ازل سے ہوں، شامل میں گداؤں میں


ہر روز رہے مجھ پر یہ چشمِ کریمانہ

ہر روز کہوں نعتیں، رحمت کی گھٹاؤں میں


اے اوجؔ! سرِ محشر، ہم مدح گذاروں کو

سرکار لپیٹیں گے رحمت کی رداؤں میں


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات