"کشتِ جاں میں تخمِ رحمت فکر نے بونے دیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === کش...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 17:48، 11 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کشتِ جاں میں تخمِ رحمت فکر نے بونے دیا

آپکی فرقت نے آقا کُھل کے جو رونے دیا


المدد جب بھی کہا لبیک کی آئی صدا

نذرِ طوفاں مصطفی نے کب مجھے ہونے دیا


نعت گوئی مصطفی کی، کس کے بس کی بات ہے؟

کچھ شعورِ نعت گوئی عشق کی لَو نے دیا


لذتِ ہجراں میں سونا کفرِ نعمت تھا حضور

ہجرِ طیبہ نے شہا کب رات بھر سونے دیا


دل منّور ہو گیا ہے اسمِ احمد کے طفیل

نور قلبِ اوجؔ کو تو اسم کی ضو نے دیا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات