"مصیبت میں گھرا ہوں المدد، غمخوار آجائیں" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === مص...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:20، 13 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مصیبت میں گھرا ہوں المدد، غمخوار آجائیں

نکالیں بحرِ عصیاں سے، نبی مختار، آجائیں


حوالہ ہے مرا ”ممتاز“ جو ہے آپ کا پیارا

پئے مرشد کرم کر دیں، شہہِ ابرار آجائیں


مری اوقات مت دیکھیں مرے آقا بھرم رکھ لیں

کرم کی بھیک دیں آقا، مرے سرکار آجائیں


مرے آنسو، مرا گریہ، یہی میرا اثاثہ ہیں

مرے عیسیٰ نفس میں ہوں بہت بیمار، آجائیں


مرے اعمال سے واجب ہوئی مجھ پر جہنم، اب

شفاعت کا سوالی ہوں مرے دلدار آجائیں


مرے استاد، والد، ماں مرے بھائی مری بہنیں

اگر اذنِ کرم ہو سب سرِ دربار آجائیں


مرے یاور میں محشر میں کہیں تنہا نہ رہ جاؤں

بچانے اوجؔ کو آقا فقط اک بار آجائیں


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات