"فردوس میں، لاریب، وہ پائیں گے دروبام" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === فر...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 07:35، 13 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

فردوس میں، لاریب، وہ پائیں گے دروبام

جو جشنِ ولادت پہ، سجائیں گے دروبام


خلوت میں بسا لیتے ہیں جو نعت کی بستی

صحرا میں بھی نعتوں کے بنائیں گے دروبام


وہ جانتے ہیں خوب کہ خواہش ہے مری کیا

طیبہ کے، بلا کر وہ دکھائیں گے دروبام


پھر اور کسی شے سے رہے کیا مجھے رغبت

طیبہ کے، تخیل پہ، جو چھائیں گے دروبام


اے ظرفِ دلِ زار، سنبھلنا کہ سفر میں

اب شہرِ محمد ہی کے آئیں گے دروبام


ہم خاک کئے دیتے ہیں زیبائشِ عالم

اب خاکِ مدینہ سے سجائیں گے دروبام


سب زورِ ہنر خرچ دروبام پہ ہوگا

نعتوں کی ردیف آپ جو لائیں گے دروبام


اے کاش قدم رکھ دیں مرے گھر میں جو آقا

تب اوجؔ مرے گھر کے بھی پائیں گے دروبام


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات