سیرت وکردار دیتے ہیں شہادت آپ کی ۔ گوہر ملسیانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:51، 15 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: گوہر ملسیانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سیرت وکردار دیتے ہیں شہادت آپ کی

چار سو تاباں جہاں میں ہے صداقت آپ کی


زندگانی کا سلیقہ آپ نے بتلا دیا!

نوعِ انساں پر ہے بے پایاں عنایت آپ کی


آپ کے افکار تو قرآن کی تفسیر ہیں

باعثِ رحمت زمانے میں رسالت آپ کی


ملّتِ بیضا کی عظمت آپ کی تعلیم میں

کامیابی کی دلالت ہے شریعت آپ کی


جھولیاں بھرتے رہے محتاج بھی، مسکین بھی

باخدا اتنی فراواں تھی سخاوت آپ کی


کاروان فکر کا جادہ جہان شوق میں

منزل مقصود کا رستہ ہدایت آپ کی


کیسہ دل میں چھپا لو گوہر توحید کو

زندگانی کا اثاثہ یہ امانت آپ کی