رحمتِ بے كراں مدینہ ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:41، 30 اگست 2019ء از 110.36.180.13 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اسلم فیضی شاعر : اسلم فیضی {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === رحمتِ بے كراں مدین...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رحمتِ بے كراں مدینہ ہے

رونقِ دو جہاں مدینہ ہے


كیا بیاں ہوں مروّتیں اِس كی

دھوپ میں سائباں مدینہ ہے


اس كے ذرّے بھی چاند تارے ہیں

كس قدر ضو فشاں مدینہ ہے


فكر و دانش نے رنگ پہنے ہیں

حكمتوں كا بیاں مدینہ ہے


كِھلتے رہتے ہیں پھول رحمت كے

خطّہِ بے خزاں مدینہ ہے


بھرتا رہتا ہے جھولیاں سب كی

كس قدر مہرباں مدینہ ہے


َََسَر جھكا كر یہ آسماں نے كہا

میں زمیں آسماں مدینہ ہے


ہے مدینہ جہاں، وہاں ہوں مَیں

دل وہاں ہے جہاں مدینہ ہے


موت فیضؔی كو دے وہیں یاربّ!

نُور اَفشاں جہاں مدینہ ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات