خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفی نہ کرے ۔ ادیب رائے پوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:39، 9 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (تیمورصدیقی نے صفحہ خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفی نہ کرے کو بجانب خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفی نہ کرے ۔ ادیب رائے پوری منتقل کیا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: ادیب رائے پوری

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خدا کا ذکر کرے ذکرِ مصطفیٰ نہ کرے

ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے


درِ رسول پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا

کویٌ سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے


کہا خدا نے شفاعت کی بات محشر میں

مرا حبیب کرے کویٔ دوسرا نہ کرے


مدینے جا کے نکلنا نہ شہر سے باہر

خدانخواستہ یہ زندگی وفا نہ کرے


اسیر جس کو بنا کر رکھیں مدینے میں

تمام عمر رہایٔ کی وہ دعا نہ کرے


شعورِ نعت بھی ہو اور زبان بھی ہو ادیبؔ

وہ آدمی نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے