"حصارِ کریمی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === حص...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 07:03، 13 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حصارِ کریمی


میں بعد از حمد، نعتوں سے جو دن آغاز کرتا ہوں

درودوں کی صداؤں میں

سلاموں کی ردواؤں میں

عطاؤں ہی عطاؤں میں

کریمی گھیر لیتی ہے

مرے ہر کام کی جیسے کوئی تسہیل کرتا ہے

مجھے تشکیل کرتا ہے

مری تکمیل کرتا ہے

کریمی گھیر لیتی ہے

مرا رُخ پھیر لیتی ہے

درِ جانانِ عالم سے مجھے وہ ربط دیتی ہے

مرے سیلِ محبت کو شعارِ ضبط دیتی ہے

سلیقہ بخش دیتی ہے

حیاتِ جاودانی کا

فرازِ زندگانی کا

مرا روشن دِیا کر کے مجھے دستور دیتی ہے

نظامِ ضو فشانی کا

پیمبر کی نشانی کا

نظامِ ضو فشانی کا مجھے دستور دیتی ہے

مرے شب زاد سے دل کو

عجب سا نور دیتی ہے

مرے رعشہ زدہ ہاتھوں کو تابِ موسوی دے کر

چراغِ طور دیتی ہے

مجھے اک نور دیتی ہے

بہ اوجؔ ِ طور دیتی ہے

عجب منشور دیتی ہے

مجھے بس نور دیتی ہے

کریمی گھیر لیتی ہے

مجھے بس نور دیتی ہے

یہی منشور دیتی ہے


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات