جہان حمد و نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Jahan e Hamdo Naat 2.jpg

جہان ِ حمد و نعت کے پہلے شمارے کا اعلان

جنت ِ ارضی کشمیرکی سرزمین ’’حمد و نعت‘‘ کے لیے بہت سازگارہے۔"نعت اکادمی"جموں وکشمیرکی یہ شدت سے(اورمدت سے) خواہش و کوشش تھی کہ فروغِ حمدونعت کے لیے ایک مجلہ شائع کیا جائے۔الحمد للہ بفضلہ تعالیٰ وہ مبارک گھڑی آن پہنچی۔ ریاست جموں وکشمیر میں اُردو نعتیہ صحافت کانقشِ اوّلین:"جہانِ حمدو نعت"کی شکل میں منظر عام پر آرہا ہے،اِن شاء اللہ۔


نعت اکادمی ،جموں و کشمیر کے زیر اہتمام اُردو نعتیہ صحافت کےاُفق پر "جہان حمد و نعت"کا پہلا شمارہ اِن شا ء اللہ ماہِ رمَضان المبارک 1440ھ(مئی-جون2019ء) میں شائع ہوگا، اِن شا ء اللہ ۔


آپ سے بصد ادب و احترام التماس ہے کہ فروغِ عشقِ نبی ﷺ کے لیے کی جانے والی اِس مخلصانہ کوشش و کاوش میں ہمیں اپنی قلمی معاونت(بصورت ِ:حمدیہ و نعتیہ کلام؛حمدیہ ونعتیہ موضوعات پر مقالہ جات)؛مشاورتی معاونت(بصورت ِ رائے،تبصرہ)اوراشاعتی و مالی معاونت(بصورت ِ لائف ممبرشپ،خصوصی زرِ تعاون،سالانہ زرِ خریداری،زرِعطیہ،حلقہ احباب واقارب میں مجلے کا تعارف وغیرہ)پیش کرکے اِس کارِ خیر میں عملی شرکت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔

اُمید ہے کہ آپ اِس کام کی اہمیت کے پیش نظر اپنےعملی تعاون سے ضرور نوازیں گے۔


بمہربانی اپنے ٹائپ شدہ حمدیہ و نعتیہ کلام،اور حمدیہ و نعتیہ موضوعات پر مضامین درج ذیل ای-میل ایڈریس پر ارسال فرمائیں۔ ہم اِس نیک کام میں آپ سے ہرطرح کےسرگرم تعاون کےخواستگار اور درخواست گزارہیں۔

ڈاکٹر جوہر قدوسی

بانی و سیکرٹری نعت اکادمی جموں و کشمیر

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات