"جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{ #seo: |title= جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفل کشورِ ِ نعت |keywords=جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفل کشورِ ِ نعت ، ش...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 03:58، 13 جنوری 2020ء

Arsalan Arshad.jpg>

رپورٹ : ارسلان ارشد

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت لائبریری شاہدرہ کی محفلِ کشورِ نعت کامیابی کے ساتھ اپنے چوتھے برس میں داخل ہو گئی. اس سلسلے میں 2020 کی پہلی اور مجموعہ طور پر 37ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 12 جنوری بروز اتوار نعت لائبریری شاہدرہ، لاہور میں منعقد ہوئی اس مرتبہ یہ محفل اس حوالے سے بھی انفرادیت کی حامل رہی کہ وادیء سون ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے نَو عُمر صاحبِ کتاب نعت گو جناب حافظ محمد الیاس بطور مہمانِ خاص شریک ہوئے اور محفلِ کشورِ نعت کی اب تک کی تاریخ کے سب سے کم مہمانِ خاص ہونے کا اعزاز حاصل کیا. محمد ذوالقرنین نے تلاوتِ کلام پاک فرما کر محفل کا آغاز فرمایا جبکہ نظامت کے فرائض حسبِ سابق محمد ارسلان ارشد(راقم) نے ادا کیئے. محمد احمد رضا قادری نے گلہائے حمدِ باری تعالیٰ پیش فرمائے اور متعدد ثنا خوانوں نے ہدیہ عقیدت بہ حضور تاجدارِ رسالت(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، جن صاحبانِ خوش گلو نے یہ سعادت حاصل کی اُن میں سید معیز احمد نقوی، محمد احسن طارق، محمد عبداللہ رانا، محمد ذوالقرنین، سید عرفان احمد نقوی، محمد فرقان ارشد، محمد جنید حسین نقشبندی، محمد احمد رضا قادری اور محمد نصیر احمد قادری کے نام شامل ہیں. بعد ازاں مہمانان اعزاز ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد اور محمد ساجد ڈھلوں نوری نے اپنا اپنا نعتیہ کلام بھی حاضرین کی سماعتوں کی نذر کیا اور مہمانِ خاص اور اُن کے کلام بارے اپنے تاثرات کا اظہار بھی فرمایا اُن کے علاوہ بانی نعت لائبریری شاہدرہ چودھری محمد یوسف ورک قادری نے تمام مہمانوں کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور حافظ محمد الیاس کو اس کم عمری میں قافلہ نعت میں ہمسفر بننے پر مبارک باد بھی پیش کی. آخر میں مہمانِ خاص حافظ محمد الیاس نے اپنا تازہ نعتیہ کلام پیش فرمایا اور حاضرین سے داد و تحسین کے نذرانے وصول کیئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: آج کے دور میں ایک نعت گو کو اپنی بات عوام الناس تک پہنچانے کے لیئے جس "ماحول" کی ضرورت ہے اور آج کے نعت خواں کو صحیح اور کلاسیکل نعت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیئے جس "تربیت" کی ضرورت ہے وہ نعت لائبریری شاہدرہ کی محفلِ کشورِ نعت میں بخوبی فراہم کی جا رہی ہے اور اُس "شاعرانہ ماحول" اور "عمدہ تربیت" کا حسین امتزاج اس محفل کا خاصہ ہے. مہمان شاعر کی گفتگو اور کلام کے بعد درود و سلام پیش کیا گیا اور قاری ظہور احمد چشتی نے دعا فرمائی یوں 2020 کی پہلی محفل بہ خیر و خوبی اپنی تکمیل کو پہنچی.

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات