تیرے کرم سے پہنچا ہے ذرا کمال کو

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:24، 11 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{حمد}} === تیر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


حمدِ باری تعالی جل جلالہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تیرے کرم سے پہنچا ہے ذرا کمال کو

اظہار تو نے بخشا ہے ظرفِ خیال کو


مجھ کو شرابِ عشق کا اک جام ہو عطا

سوزِ جگر وہ بخش کہ پہنچوں وصال کو


یا رب تری کریمی سے مجھکو ہے واسطہ

نظرِ کرم ہی کافی ہے مجھ پُر ملال کو


میرے حواس نے ترا ادراک کر لیا

پہنچانتا ہوں اب ترے حسن و جمال کو


تیرے کرم نے عیب بھی کھلنے نہیں دئیے

میں خود کو دیکھتا کبھی اپنے مآل کو


تیری عطا ہے کون و مکاں میں بہر طرف

پل پل اچھالتی ترے جود و نوال کو


دامن میں چند اشکِ ندامت ہیں اوج بس

کس منہ سے منہ دکھاؤ گے اس ذوالجلال کو


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات