"تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسولﷺ ۔ امیر مینائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسولﷺ بر آئیں میر...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 11:55، 20 جون 2017ء


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسولﷺ

بر آئیں میرے دل کے بھِی ارمان یا رسولﷺ


کیوں دل سے میں فدا نہ کروں جان یا رسولﷺ

رہتے ہیں اس میں آپ کے ارمان یا رسولﷺ


کشتہ ہوں روئے پاک کا نکلوں جو قبر سے

جاری میری زباں پہ ہو قرآن یا رسولﷺ


دنیا سے اور کچھ نہیں مطلوب ہے مجھے

لے جاوں اپنے ساتھ میں ایمان یا رسولﷺ


اس شوق میں کہ آپ کے دامن سے جا ملے

میں چاک کر رہا ہوں گریباں یا رسولﷺ


کافی ہے یہ وسیلہ شفاعت کے واسطے

عاصی تو مگر ہوں پشیمان یا رسولﷺ


مشکل کشا ہیں آپ امیر آپ کا غلام

اب اس کی مشکلیں بھی ہوں آسان یا رسولﷺ

مزید دیکھیے

امیر مینائی