ان کے در کی اک تصویر سجا رکھی ہے ۔ اشفاق شاہین

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:05، 23 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اشفاق شاہین ==== {{نعت}} ==== ان کے در کی اک تصویر سجا رکھی ہے میرے گھر میں ویسے شے ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اشفاق شاہین

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ان کے در کی اک تصویر سجا رکھی ہے

میرے گھر میں ویسے شے ہی کیا رکھی ہے


اسم محمد پڑھیے دل کو چین ملے گا

ذکر اقدس میں اک خاص شفا رکھی ہے


دوعالم کی خوشیاں اس کے دامن میں ہیں

آپ کی سیرت جس نے بھی اپنارھی ہے


آپ اعلی اخلاق کے مالک آپ افضل ہیں

بات خدائے پاک نے یہ فرمارکھی ہے


دیکھیں کب اشفاق مدینے ہم جاتے ہیں

دل میں ہم نے بھی یہ آس لگا رکھی ہے