ظُہورِ فخرِ مشیّت لبِ رسولِ کریمﷺ ۔ مقصود احمد تبسم

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

LINK

شاعر : مقصود احمد تبسم

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 1

کلام نمبر : 35

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


ظُہورِ فخرِ مشیّت لبِ رسولِ کریمﷺ

حسیں کرشمۂ قدرت لبِ رسولِ کریمﷺ


زبان ذاکرِ حُسنِ تلاوتِ توحید

ہیں رِحلِ مُصحفِ مدحت لبِ رسولِ کریمﷺ


جمالِ لعلِ بدخشاں میں اپنے رنگ کہاں

جہانِ قاسمِ رنگت لبِ رسولِ کریمﷺ


اگر حُضور کے دندان موتیوں سے حسیں

صدف کا حُسنِ رعایت لبِ رسولِ کریمﷺ


نزولِ آیۂ مَا يَنطِقُ ہے شان اِن کی

ہیں ترجمانِ حقیقت لبِ رسولِ کریمﷺ


خدا کو اِس لئے ہم مانتے ہیں دیکھے بغیر

سنائیں متنِ ہویّت لبِ رسولِ کریمﷺ


لبوں سے چھُو کے دعا مُستجاب ہو جاتی

ہیں استعارۂ قدرت لبِ رسولِ کریمﷺ


عُمرؓ نے چوما تھا یہ کہہ کے سنگِ اسود کو

بڑھا گئے تری عظمت لبِ رسولِ کریمﷺ


حُروف اُنﷺکے لبوں سے دوام پاتے تھے

بِنائے معنی و نُدرت لبِ رسولِ کریمﷺ

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام