تری ہستی سے رونق ہے چمن میں، سبزہ زاروں میں - زینب سروری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعرہ : زینب سروری

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تری ہستی سے رونق ہے چمن میں، سبزہ زاروں میں

تیرا حسنِ تبسم منعکس ہے مرغزاروں میں


ہوئے تابانیئِ رخ سے یہ مہر و ماہ تابندہ

تیری روشن جبیں سے جھلملاہٹ ہے ستاروں میں


چرائی ہیں شفق نے لالیاں آنکھوں کے ڈوروں سے

کہ خوشبو جسمِ اطہر کی چلی آئی بہاروں میں


جہاں شیرینئ گفتار دل کو موہ لیتی ہے

ترنم ہے وہاں لہجے کا سرور، آبشاروں میں


جواہر ہیں کہ تیرے نُطق سے موتی برستے ہیں

روانی آ گئی الفاظ کی ندیا کے دھاروں میں


تیرے ہی واسطے کون و مکاں رب نے سجائے ہیں

نظر آتا ہے یہ سب کچھ مشیت کے اشاروں میں


ہوا پرکیف ہے، پر نور طیبہ کی فضائیں ہیں

تیرے جلوے نظر آتے ہیں وادی کے نظاروں میں


ملائک انس و جاں، ذکرِ نبی باہم کریں زینب

جمادات و شجر کرتے رہیں گے رہ گزاروں میں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659