یمان کا ادراک، صداقت کا شعور آپ ایوان شب و روز میں توحید کا نُور آپ ۔ رشید ساقی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: رشید ساقی

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ایمان کا ادراک ، صداقت کا شعور آپ

ایوانِ شب و روز میں توحید کا نُور آپ


ذات آپ کی دنیا کے لیے باعثِ رحمت

کونین میں ہیں آئینۂ شانِ غفور آپ


تسکین کا پیغام ہیں افسردہ دلوں کو

کرتے ہیں ہراک شخص کی تکلیف کو دُور آپ


معراج ہے یہ آپ کے احسان و کرم کی

کرتے ہیں معاف اپنے عدُو کے بھی قصور آپ


مُحتاج کو دنیا میں اماں آپ نے دی ہے

آتے ہیں یتیموں کی مدد کو بھی ضرور آپ


سکھلائے سدا نرمیٔ گُفتار کے انداز

دیتے نہیں دنیا کو کبھی درسِ غُرور آپ


ہو جاتا ہے ہر قلب کو عرفانِ حقیقت

اس طَور سے دیتے ہیں مئے جامِ طہور آپ


صرف آپ ملے خالقِ ہستی سے سرِ عرش

ہیں اہلِ نظر کے لیے جلوہ گہہِ طُور آپ


نعت آپ کی پیغامِ سکُوں ہے دل و جاں کو

ساقیؔ کو عطا کرتے ہیں سامانِ سرُور آپ

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام