یا نبی دیکھا یہ رتبہ آپ کی نعلین کا ۔ قمر تاج

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر کا تعارف
نعتِ پاک کی وڈیو

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یا نبی دیکھا یہ رُتبہ آپ کی نعلین کا

عرش نے چوُما ہے تلوا آپ کی نعلین کا


آپ کے تلووؔں کی نرمی قلب پر محسوس کی

میں نے جب بھی نقش دیکھا آپ کی نعلین کا


حشر میں جب لوگ چُومیں آپ کی دستِ کرم

سب سے چھُپ کرلوں میں بوسہ آپ کی نعلین کا


روزِ محشر سر پر سورج جب سوا نیزے پہ ہو

ایک نیزے پر ہو سایہ آپ کی نعلین کا


آپ کی خدمت کا مجھ کو کاش مل جاتا شرف

باندھا ہاتھوں سے تسمہ آپ کی نعلین کا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png