ہیریسن قربان

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


مسٹر ڈی اے ہیریسن کا شمار بیسویں صدی کے نامور بزرگ شعرا میں ہوتا ہے ۔آپ کی پیدائش 1919 ء میں مرادآباد میں ہوئی تھی،یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ابھی حیات ہیں یانہیں ،اگر موجود ہیں تو ان کی عمر ۹۳ سال کی ہوگی ۔

تخلیقی و ادبی سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہیریسن صاحب قربانؔ نے اُردو ادبیات اورانگریزی میں ڈبل ایم اے اور بی ٹی کی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں اور محکمہ تعلیم میں ذمہ دار عہدے پرفائز رہے۔ان کی کتابیں شائع ہوکر مقبول ہوئیں جن میں شیکسپئیر کی کہانیاں ،مثنوی داستانِ عجیب ، مسیح جہاں (ڈرامہ) ، علمی ادبی مضامین کا مجموعہ ’فکرحسین‘،حرفِ آرزو‘،’صلیب کادور‘ (شعری مجموعہ) ڈرامہ ’تصویر غالب‘، افسانوی مجموعہ ’سلگتے خواب‘ ۔ شاعری میں محبوب علی اختر فیروزآبادی ، علامہ بشیشور پرشاد منورؔ لکھنوی ،پادری ایس ایس ریحانی لکھنوی ،رتن ؔ پنڈ وری اور بخشی اخترؔ امرتسری جیسے مقتدر شعرا سے فن شعر میں رہنمائی حاصل کی آپ نے اُردو کے مسیحی شعرا کاایک مبسوط تذکرہ بھی مرتب کیا جس میں ہندوستان کے تمام ہی عیسائی شاعروں کاذکر اور نمونۂ کلام تحریر کیا ہے۔

حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مآخذ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جین اورکرسچین نعت گو شعرا ۔ فاروق ارگلی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جارج فان | جان رابرٹ | جگدیش چند جین روشن | جگن ناتھ آزاد | جگن ناتھ کمال کرتار پوری | دلو رام کوثری | رویندر جین | ستیا پال آنند | شگن چند جین روشن | شنکر لال ساقی | عرش ملسیانی | کشن پرشاد | گوہر دہلوی | مہندر سنگھ بیدی | ہری چند اختر | ہیریسن قربان