ہو تاج گر سجانے کا سر پر کسی کو شوق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نعت رسول مقبول ﷺ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاعر: سلمان رسول

ہو تاج گر سجانے کا سر پر کسی کو شوق

سرکارِ دوجہاں کی غلامی کا پہنے طوق

جچتا نہیں نگاہ میں پھر کوئی بھی سخن

ہوجائے دل میں پیدا جو نعتِ نبی کا ذوق

نسبت اسے ہے آپ سے، بس اس لیے حضور

مخلوق ہائے دہر سے نوعِ بشر ہے فوق

کتنی کشش ہے ان میں کہ سلمان آج تک

روضے کی سمت آتے ہیں عشاق جوق جوق