ہوں تو گناہگار پہ قسمت عجیب ہے ۔ خورشید رضوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: خورشید رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہوں تو گناہگار پہ قسمت عجیب ہے

خوابوں میں پارسائی کی دولت عجیب ہے


کیا دیجیے مثال کہ ملتی نہیں مثال

ذکر رسول پاک کی لذت عجیب ہے


اب بھی اسی جہان اذیت میں ہوں مگر

جو دل پہ چھا رہی ہے وہ راحت عجیب ہے


مجھ پر بھی ایک پل نگہ خاص التفات

اے شاہ دو جہاں مری حالت عجیب ہے


خورشید صرف نعت نبیؐ ہوگیا جو حرف

اس حرف شکریں کی حلاوت عجیب ہے