ہم پہ ہو تیری رحمت جم جم ، صلی اللہ علیک وسلم - شورش کاشمیری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: شورش کاشمیری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہم پہ ہو تیری رحمت جم جم ، صلی اللہ علیک وسلم

تیرے ثنا خواں عالم عالم ، صلی اللہ علیک وسلم


ہم ہیں تیرے نام کے لیوا، اے دھرتی کے پانی دیوا

یہ دھرتی ہے برہم برہم ، صلی اللہ علیک وسلم


تیری رسالت عالم عالم ، تیری نبوت خاتم خاتم

تیری جلالت پرچم پرچم ، صلی اللہ علیک وسلم


دیکھ تری امت کی نبضیں، ڈوب چکی ہیں ڈوب رہی ہیں

دھیرے دھیرے مدھم مدھم، صلی اللہ علیک وسلم


دیکھ صدف سے موتی ٹپکے، دیکھ حیا کے ساغر چھلکے

سب کی آنکھیں پرنم پرنم ، صلی اللہ علیک وسلم


قریہ قریہ بستی بستی دیکھ مجھے میں دیکھ رہا ہوں

نوحہ نوحہ ماتم ماتم ، صلی اللہ علیک وسلم


اے آقا، اے سب کے آقا، ارض و سما ہیں زخمی زخمی

ان زخموں پر مرہم مرہم ، صلی اللہ علیک وسلم

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شورش کاشمیری