ہر چیز تیرا نقش کف پا ہی لگے ہے ۔ رفیق عزیزی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: رفیق عزیزی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہر چیز تیرا نقشِ کفِ پا ہی لگے ہے

کعبے کو جو دیکھوں ہوں مدینہ ہی لگے ہے


کیا جانیے کیا کیا ہیں کراماتِ مدینہ

دنیا بھی تیرے شہر کا ذرہ ہی لگے ہے


سنسار پہ جو چھاوؔں کیے رہتا ہے ہر دم

آکاش ترا گنبدِ خضرا ہی لگے ہے


مالا وہ جپی خواجہ کونین کی میں نے

اب جو بھی لگے ہے مجھے اچھا ہی لگے ہے


اے کاش ندا گنبدِ خضرا سے یہ آئے

چوکھٹ پہ پڑا بندہ ہمارا ہی لگے ہے


بھکشو ہے رفیق ایسا مدینہ کے دھنی کا

جب دیکھو یہ سرکار کا منگتا ہی لگے ہے