ہر اک شجر قصیدہ تھا ہر اک کھجور نعت ۔ حسنین اکبر
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر : حسنین اکبر
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ہر اک شجر قصیدہ تھا ہر اک کھجور نعت
صحرا کو کر گیا شبِ اسریٰ کا نور نعت
احمد حمید حامد و محمود کی قسم
عین السطور حمد ہے بین السطور نعت
انجیل تیسری ہے تو قرآن آخری
تورات پہلی نعت تھی دوجی زبور نعت
پیہم نبی ص و آلِ نبی ع کی ثنا لکھی
ہم نے ہر ایک شرک سے رکھی ہے دور نعت
راقم ہے آیتوں کا تو قاری درود کا
قرآن لکھنے والے خدا کا غرور نعت
قرآں کا لفظ لفظ مصدق کہے جسے
ہم اہلِ عشق لکھتے ہیں وہ باشعور نعت
اکبر اِس ایک نعت پہ سارا سخن نثار
ہو پیش گر حضورِ زمن ص کے حضور نعت
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|