کیسا پیغام مدینے سے صبا لائی ہے

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

کیسا پیغام مدینے سے صبا لائی ہے؟

میری تنہائی میں بھی انجمن آرائی ہے!


میرے سینے میں بھی رہتی ہیں اُن کی یادیں

کیسے کہہ دوں مِرے قلب میں تنہائی ہے؟


پتے پتے کی زباں پر ہیں نبیؐ کی نعتیں

ایسے لگتا ہے مدینے سے ہَوا آئی ہے


کہہ رہی ہیں یہ گلستاں میں بہاریں آقاؐ

غنچے غنچے میں فقط آپؐ کی رعنائی ہے


پھر مِرے لب پہ اُتر آئی درودوں کی پھوار

پھر مِرے سامنے رحمت کی گھٹا چھائی ہے


اُس پہ کب اُترے زمانے میں اندھیرے فیضیؔ

روضہِ پاک سے جس نے بھی ضیا پائی ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات