کیا ہو بیاں کسی سے بڑائی حضور کی ۔محمد احمد چشتی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : محمد احمد چشتی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 34

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کیا ہو بیاں کسی سے بڑائی حضور کی

آگے ہے لامکاں سے رسائی حضور کی


اسکو خدا نے تاج شہی کردیا عطاء

نعلین جس نے سر پہ اٹھائی حضور کی


لاتے نہیں نظر میں وہ تحت سکندی

جنکی نگاہ میں ہو چٹائی حضور کی


کی دید جس نے ہوگیا شیدا حضور کا

صورت خدا نےایسی بنائی حضورکی


میدان حشر میں بھی ثناءخواں حضور کے

کرتے رہیں گے مدح سرائی حضور کی


ہوتی ہے اسکی آل پہ مولا کی رحمتیں

جس نے بھی بزم گھر میں سجائی حضور کی


میرانہیں کمال یہ نازش کا فیض ہے

نعت نبی جنہوں سکھائی حضور کی


احمد قسم خدا کی میری بات بن گی

دی حشر میں جو میں نے دہائی حضور کی

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام