کیا نہیں ان کی غلامی کے سبب پائیں گے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: انجم بارہ بنکوی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کیا نہیں ان کی غلامی کے سبب پائیں گے

جنت خاص بہ یک جنبش لب پائیں گے


آج تک جو نہیں پایا ہے وہ اب پائیں گے

ہم غلام شہ بطحا کا لقب پائیں گے


ٹھیک سے ان کی اطاعت کے سلیقے سیکھیں

ہم تبھی تحفئہ خوشنودئ رب پائیں گے


جو بھی اس در پہ پساریں گے تہی دامن کو

ایک اک چیز وہاں حسب طلب پائیں گے


جن کو بھی شافع محشر سے محبت ہوگی

داہنے ہاتھ میں پروانئہ رب پائیں گے


آپ حسان کی سنت پہ عمل تو کیجئے

آپ ہر بزم میں تعظیم و ادب پائیں گے


جو دل و جان لٹائیں گے نبی زادوں پر

وہ تو انعام میں میراث و نسب پائیں گے