کچھ ایسی لطف و کرم کی ہوا چلی تازہ ۔ سید شاکر القادری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: سید شاکر القادری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کچھ ایسی لطف و کرم کی ہوا چلی تازہ

کہ میرے دل میں کھلی نعت کی کلی تازہ


حرم کی تیرہ شبی جس سے مستنیر ہوئی

حرا کی کوکھ سے پھوٹی ہے روشنی تازہ


بہار قلب و نظر کا ہوا سماں پیدا

نہال دل میں کھلیں کونپلیں کئی تازہ


صدا کو زمزمہ نو حروف کو معنی

ملی مغنی جاں کو بھی نغمگی تازہ


ترے ثبات سے عزم حسین زندہ ہے

ترے جلال سے ہے ضرب حیدری تازہ


ہے تیرے ساز سے پرسوز سینہ حبشی

ہے تیرے فقر سے روحِ ابوذری تازہ


فروغ جلوہ گہِ کن ترے ہی دم سے ہے

ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ


پڑے جبیں پہ شکن تو فلک لرز اٹھے

تو مسکرائے تو ہو رسم دلبری تازہ


ترے پیام سے فکر و شعور چونک اٹھے

ملی تعجب و حیرت کو آگہی تازہ


ترے مزاج سے تہذیب کی ہوئی تذہیب

ملی تمدنِ بے جاں کو زندگی تازہ


کتاب دل کو عطا کی ہے شرحِ نو تونے

حدیث شوق کو بخشی ہے دل کشی تازہ


ترے نثار دگر گوں ہے حال امت کا

سجا رہا ہے جہاں بزم کافری تازہ


عطا ہو پھر دلِ مسلم کو حیدری جوہر

فضائے صحن حرم میں ہے ابتری تازہ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سید شاکر القادری