کلیاتِ شائقؔ

نعت کائنات سے
(کلیات شائق سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


’’کلیاتِ شائقؔ ‘‘ میر سیّد علی شائق دہلوی مرحوم و مغفور کے کلام پر مشتمل ہے۔ کلیات شائق کی اشاعت ثانی ۱۴۱۴ھ مطابق 1994ء میں ہوئی۔ اس کے ناشر سیّد پبلی کیشنز 206 لائرز چیمبر ایم اے جناح روڈ کراچی ہیں۔ بڑے سائز کے 686 صفحات پر مشتمل یہ کلیات مجلد شائع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کلیات شائق کی اشاعت اوّل ۱۴۰۱ھ مطابق 1981ء میں ہو چکی تھی۔ <ref> شائقؔ دہلوی، میر سیّد علی کلیاتِ شائق سید پبلی کیشنز ایم اے جناح روڈ کراچی ۱۹۹۴ء </ref>

کلیات شائق میں گلگشت بہشت (نعتیہ کلام) گلزارِ مغفرت (مراثی و سلام)، دیوانِ بستان سخن (غزلیات)، مثنویات، مثنوی فضل باری، مثنوی اظہار قدرت، مثنوی عشق درویش، مثنوی شجر عشق، مثنویُ گروچیلا، مثنوی شعلہ عشق، مثنوی چرتر عجیب، مثنوی چرترجوہر خرد، معلّم العقل، باغِ انقلابِ زمانہ شامل ہیں۔؂

کلیاتِ شائق انتخاب از ذخیرہ میر سیّد علی شائق دہلوی (مرحوم) پر مشتمل ہے۔ جسے اُن کے پوتے سیّد انور علی ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ آف پاکستان) نے نہایت سلیقے سے یک جا کر کے کلیات شائق کے نام سے شائع کیا ہے۔ جس میں اُن کے نعتیہ، منقبتیہ اور غزلیہ مجموعے شامل ہیں۔

اس کلیات پر لکھنے والوں میں ڈاکٹر جمیل جالبی، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، ڈاکٹر وفا راشدی، ڈاکٹر عبدالصمد انصاری، پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد، ڈاکٹر ابواللیث صدیقی، پروفیسر شیخ فقیر محمد عظیمی، ثناء الحق صدیقی (علیگ)، احمد اللہ فاروقی، فارق ایڈووکیٹ، عابد نظامی، ماہنامہ الانسان کراچی، راجا رشید محمود، سید انور علی ایڈووکیٹ کے نام شامل ہیں۔


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کلیات ظہوری | کلیات نعت، محسن کاکوروی | کلیاتِ شائقؔ | تمام و نہ تمام، عاصی کرنالی | کلیات راقب قصوری | مقصود کائنات، ادیب رائے پوری | کلیات ظہور | کلیات بے چین | کلیات اعظم | کلیات حفیظ | کلیات قادری | کلیات عنبر شاہ وارثی | حمدِ رب علا نعت خیر الوری، راسخ عرفانی | طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی | سرمایہ ءِ رووف امروہوی | کلیات ِ منور | کلیات اظہر | کلیات نیازی | کلیات ِ اعجاز رحمانی | زبور حرم، اقبال عظیم | خلد نظر، عابد سعید عابد | نور سے نور تک، شاعر علی شاعر | کلیات صائم چشتی | کلیات بیدم وارثی | کلیات مظہر | کلیات ریاض سہروردی | کلیات شاہ انصار الہ آبادی | کلیات راہی | کلیات شہزاد مجددی | کلیات عزیز احسن | کلیات صبیح رحمانی | کلیات ریاض مجید | کلیات نعت ۔ دباغ | حرا کی خوشبو، انجم نیازی | کلیاتِ قمر انجم |کلیات طاہر


اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]