کرم یہ مجھ پہ ہمیشہ شہ امم رکھئے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: خالد محمود خالد

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کرم یہ مجھ پہ ہمیشہ شہِ امم رکھیے

میں خاک ہوں مجھے وابستہِ قدم رکھیے


سند ملے گی اسی در سے سرفرازی کی

جبینِ دل کو درِ مصطفیٰ پہ خم رکھیے


تمام نسبتیں قربان ان کی نسبت پر

درِ حضور کی نسبت کو محترم رکھیے


کھلی ہوئی ہیں اسی انتظار میں آنکھیں

میرے بھی خانہِ دل میں کبھی قدم رکھیے


مجھے تو مانگنا آتا نہیں میں کیا مانگوں

میری طلب کا شہِ دوسرا بھرم رکھیے


ثناء حضور کی خالد نہ ہو سکے گی رقم

کسی کے بس کی نہیں بات اب قلم رکھیے