کبھی کبھی یہ نظارہ بچشم تر آیا ۔ نذیر حسین نظامی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر:نذیر حسین نظامی


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کبھی کبھی یہ نظارہ بچشم تر آیا

کہ دل میں گنبد خضری مجھے نظر آیا

میں جذب شوق کو اپنے دعائیں دیتا ہوں

جدھر بھی دیکھا مدینہ مجھے نظر آیا

قدم قدم پہ مجھے منزلیں خود آ کے ملیں

مرے نصیب میں طیبہ کا جب سفر آیا

رہ طلب میں مجھے جب حضور نے دیکھا

سفر سمٹ کے مری بانہوں میں اترآیا

جہاں کی در بدری سے مجھے نجات ملی

کہ جب مجھے در خیرالبشر نظر آیا

بھنور میں نام محمدﷺ کا جب لیا میں نے

کنارے پر مجھے پھر لے کہ خود بھنور آیا

ہے اتباع خدا جب کہ اتباع رسولﷺ

خدا کا در در خیرالبشر نظر آیا

نذیر بعض فرشتوں نے بھی نہیں دیکھا

میں اپنی آنکھوں سے وہ جلوہ دیکھ کر آیا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نذیر حسین نظامی