چھبیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا چھبیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب پروفیسر جلیل عالی
مہمان خصوصی :
میزبان : جناب ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک
نظامت  : جناب عرش ہاشمی (مرکزی سیکرٹری محفلِ نعت اسلام آباد پاکستان )
مقام : رہائشگاہ ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک اسلام آباد
تاریخ : اتوار 27 جنوری 2019 – بمطابق 20 جمادی الاول 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں



راولپنڈی سے جناب پروفیسر جلیل عالی ، جناب قیوم طاہر اور جناب نصرت یاب نصرت ، حسن ابدال سے صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری ، واہ کینٹ سے جناب عارف قادری ، اور اسلام آباد سے مرکزی صدر محفلِ نعت پاکستان جناب پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر ، جناب محسن شیخ ، سیکرٹری بزمِ حمد و نعت جناب حافظ نور احمد قادری ، جناب عرش ہاشمی ، جناب سعید راجہ اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت چھبیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ جمادی الاول کی بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 27 جنوری 2019 بمطابق 20 جمادی الاول 1440 ھجری بروز اتوار اسلام آباد میں سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ذوالفقار ملک کی میزبانی میں ان کی رہاشگاہ پر منعقد ہوا ۔ یاد رہے کہ یہ محافل عموماً حسن ابدال اور گرد و نواح میں انعقاد پذیر ہوتی ہیں لیکن سیکرٹری محفلِ نعت کی علالت کے پیشِ نظر گزشتہ ماہ کی طرح اس ماہ بھی یہ محفل ان کی رہاشگاہ واقع اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت محفل کی صدارت نامور ماہرِ تعلیم مصنفِ کتبِ کثیرہ معروف شاعر جناب پروفیسر جلیل عالی نے کی ۔ گزشتہ محفل کی طرح اس بار بھی محفل کی نظامت مرکزی سیکرٹری محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد جناب عرش ہاشمی کے پاس رہی ۔ تلاوت کی سعادت جناب حافظ نور احمد قادری نے حاصل کی ۔ محفل کے اختتام پر مرکزی صدر محفلِ نعت پاکستان جنابِ پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر نے محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی اور مرحومین کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ بالخصوص سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ذوالفقار کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے



جلیل عالی ( صدرِ محفل )


اپنے سخن میں نور ہے کس آفتاب کا

افسوس تم نے ٹھیک سے جانا نہیں ہمیں

رہتا ہے دل حرائے حضوری میں ہر گھڑی

کچھ خوفِ برق و بادِ زمانہ نہیں ہمیں


ڈاکٹر احسان اکبر


سفرِ حجاز کا قافلہ مرا موسموں سے جدا چلا

جہاں بادِ شُرط کی شرط ہو ، وہ تو سیدھی بولہبی ہوئی

جو بیاں جناب کے لب کا تھا ، وہی حرفِ حق تھا ، حدیث تھا

تھی زبان چونکہ حضور کی ، سو جہاں نما عربی ہوئی



ناظم شاہجہانپوری ( صدر محفلِ نعت حسن ابدال )


درد و الم کا گھر تھا یثرب ، کسی کو اس کی چاہ نہ تھی

جب سے بنا وہ شہرِ مدینہ ، ہر دل کا ارمان ہوا

رب کو جیسے ہی رب جانا ، کفر سے ناتا ٹوٹ گیا

جب ہم نے سرکار کو مانا ، کامل تب ایمان ہوا



محسن شیخ


کہنا ہے نعت مجھ کو ، گزارش زباں سے ہے

الفاظ جو بھی آئیں زباں تک ، سنبھل کے آئیں

شکوہ جنھیں ہے اپنے مقدر سے ، چاہیے

پہنچیں درِ رسول ، مقدر بدل کے آئیں



قیوم طاہر


بخشش کی مگر آس نہیں چھوڑی ہے میں نے

میں جانتا ہوں ، میں نے ہر اک گام خطا کی

اک بار ہی خوشبوئے مدینہ جسے چھو لے

کیا اس کو ضرورت ہو نئی آب و ہوا کی


سعید راجہ


نصابِ حسن و ہدایت پہ بات کی جائے

حضورِ پاک کی سیرت پہ بات کی جائے

کسی کو ضد ہے کہ تفصیل دوں گناہوں کی

مصر ہوں میں کہ شفاعت پہ بات کی جائے



حافظ نور احمد قادری


ہے یہ فرمانِ خدا " لا ترفعوا اصواتکم "

یوں سکھایا بولنا بزمِ شہِ ابرار میں

نعت گوئی کا سلیقہ نور کو حاصل کہاں

جذبہِ دل کا ہے نذرانہ فقط دربار میں



نصرت یاب نصرت


جہالت کے گھنے بادل تھے چھائے آپ سے پہلے

چراغاں ہو گیا واں علم کا ، آسودگی پھیلی

تکبّر اور انا کا ہر طرف اک دور دورہ تھا

شفیع المذنبیں کے حلم سے واں عاجزی پھیلی



عارف قادری


پوچھیے سچ تو وہی لوگ ہیں بس کام کے لوگ

جو ہوئے عامل و ناشر ترے پیغام کے لوگ

اپنے دامن میں وہ کونین لئے بیٹھے ہیں

جی رہے ہیں جو درِ مصطفوی تھام کے لوگ



عرش ہاشمی ( ناظمِ مشاعرہ )


ہے دل جو اک صدف تو ہے دُرِّ ثمیں یقیں

انگشتری اگر ہے تو اُس کا نگیں یقیں

اُن کا کرم کہ اُن کے کرم پر ہے انحصار

اُن کی عطا کہ دل میں ہوا جاگزیں یقیں



ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال )


وجودِ وجہِ دو عالم کی سیر ختم ہوئی

تو بابِ ہست کا پھر جا کے انتظام کھُلا

کھلی تجھی پہ حروفِ مقطعات کی رمز

ترے سوا نہ کسی پر یہ سب کلام کھُلا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات