چراغ آگہی جسم نبی، اسم محمد ہے نئی آشفتگی، خود رفتگی، اسم محمد ہے ۔ رشید نثار

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: رشید نثار

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چراغِ آگہی جسمِ نبی ، اسمِ محمد ہے

نئی آشفتگی ، خود رفتگی ، اسم محمد ہے


یہ عظمت آج کے دن کو ملی ہے عرشِ اعظم سے

کہ وجہہِ زندگی ، رمز آشتی ، اسم محمد ہے


نشاطِ رنگ وبُو میں شادماں ہیں ریت کے ذرّے

کہ فرطِ روز و شب رخشندگی اسمِ محمد ہے


جمیل انسان کی آمد طلوعِ بدر کا عالَم

افق پر پھر ظہورِ آدمی اسمِ محمد ہے


مشیت کایہ اک اعجاز ہے کونینِ امکاں پر

جوسچ پوچھو تو خود معراج ہی اسمِ محمد ہے


زمیں پر مردِ کامل ، آسماں پرمُصحفِ عالَم

یہ نازِ بندگی ، یہ زندگی ، اسم محمد ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام