چالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


با اشتراک ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم


محفلِ نعت حسن ابدال کا چالیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب نسیمِ سحر
مہمان خصوصی :
مہمان اعزاز :
میزبان : جناب ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش
نظامت :جناب حافظ عبدالغفار واجد
مقام : وٹس ایپ ویڈیو کال
تاریخ : ہفتہ 28 مارچ 2020 – بمطابق 03 شعبان المعظم 1441ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




راولپنڈی سے جناب نسیم سحر ، کامرہ سے جناب حافظ عبد الغفار واجد ، اور حسن ابدال سے صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری اور سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش۔



مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



ابتدائے آفرینش سے لے کر آج تک کسی نہ کسی صورت میں مدحِ خیرالمرسلین ﷺ کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ عمومی حالات میں بھی دنیا کے کسی نہ کسی گوشے میں ذکرِ رسول ہمہ وقت جاری رہتا ہے اور کیوں نہ ہو کہ خود خالقِ کائنات نے آپﷺ کے ذکر کو تاابد بلند کرنے کا وعدہ فرمایا ہے ۔ اور جب جب دنیا اور اہلِ دنیا پر کوئی کڑا وقت آیا تو بارگاہِ الہی میں رجوع کرنےکے لیے سرورِ کونین کی ذاتِ بابرکات کو ہی وسیلہ بنا کر پیش کر کے اللہ سے رحم کی درخواست کی گئی اور اس کڑےوقت سے نجات حاصل کی گئی ۔ آج کل جب پوری دنیا کرونا وائرس کی زد میں ہے اور ایک انجانے خوف کی لپیٹ میں ہے ۔ لوگ عملاً اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ چکے ہیں ، سماجی معاشی و مذہبی ہر قسم کی سرگرمیاں قریب قریب مفلوج ہو چکی ہیں ۔ اس صورتحال میں دوسری تنظیمات کی طرح محفلِ نعت حسن ابدال کی ماہانہ نشست کے لیے بھی ممکن نہ تھا کہ افراد اس محفل کے لیے مل بیٹھتے ۔ اس لیے سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور محفلِ نعت حسن ابدال کی نشست کے بروقت انعقاد کے لیے وٹس ایپ ویڈیو کانفرنس کال کا فورم استعمال کر کے محفلِ نعت پاکستان حسن ابدال کی مسلسل 40ویں نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ وٹس ایپ چار افراد سے زائد ویڈیو کال کو چونکہ فی الوقت سپورٹ نہیں کرتا اس لیے یہ نشست چار افراد تک محدود رہی ۔ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بھی تجویز دی گئی کہ آئندہ ایک یا دو محافل کے انعقاد کے لیے سکائپ یاہینگ آؤٹ کی ایپس استعمال کی جائیں ۔ ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم کے اشتراک سے یہ چالیسواں (40) مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش کی میزبانی میں منعقد ہوا اور چاروں شرکاء نے اپنے اپنے گھروں سے بذریعہ وٹس ایپ ویڈیو کال شرکت کی ۔ ماہِ شعبان المعظم کی مبارک ساعتوں میں بتاریخ 28 مارچ 2020 بمطابق 03شعبان المعظم 1441 ھجری بروز ہفتہ معروف بزرگ شاعر نقاد کالم نویس خاکہ نگار جناب نسیمِ سحر کی صدارت میں اس بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل کی نظامت جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت جناب حافظ عبدالغفار واجد نے کی ۔ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت بھی جناب حافظ واجد نے ہی حاصل کی ۔ اس موقع پر صدرِ محفل نے اپنے صدارتی خطبے میں موجودہ نامساعد حالات میں بھی محفلِ نعت کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اس کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ اس کی برکت سے اللہ تبارک وتعالی تمام عالم ِ انسانیت کو اس مشکل وقت سے جلد از جلد نکالے گا ۔ محفل کے اختتام پر حافظ عبد الغفار واجد نے بچشمِ نم خدائے بزرگ و برتر کے حضور عرضداشت پیش کی کہ اس وبا کرونا وائرس کا جلد از جلد خاتمہ ہو اور بطفیلِ سرورِ کونینﷺ اللہ اس مشکل کو آسانی میں تبدیل فرمادے ، جو لوگ اس وبا میں مبتلا ہیں ان کو جلد شفایاب کرے اور ملکِ پاکستان ،تمام عالمِ اسلام، اور تمام عالمِ انسانیت کو اس وبا سے جلد از جلد نجات عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ اس موقع پر عمومی طور پر تمام شرکاء کے مرحوم عزیز و اقارب اور جو لوگ اس وبا کی وجہ سے دنیا سے چل بسے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی بالخصوص گزشتہ روز 27 مارچ کو وفات پانے والے ڈاکٹر ذوالفقار دانش کے استاد اور کیڈٹ کالج کوہاٹ کے سابقہ پرنسپل جناب مرزا خورشید انور بیگ اور ڈاکٹر ذوالفقار کے تایا جان ملک عبدالرحمان ،جن کا 27 مارچ کو چھٹا یومِ وصال تھا ، ہر دو حضرات کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے



نسیمِ سحر ( صدرِ محفل )


ہادی و رہ نما آپ کا نقشِ پا

مبتدا منتہا آپ کا نقشِ پا

ااپنا منشور ہےاپنا آئین ہے

اے شہہ دوسرا آپ کا نقشِ پا

آپ تو آپ ہیں میرا دعویٰ ہے یہ

رشکِ ارض و سما آپ کا نقشِ پا

ہر زمانے کے ماتھے پہ مرقوم ہے

مثلِ حرفِ بقا آپ کا نقشِ پا

آپ کے شہر میں جب بھی حاضر ہوا

بس میں دیکھا کِیا آپ کا نقشِ پا

اب اُسی سمت میں سب سفر ہیں مرے

جس طرف بھی ملا آپ کا نقشِ پا

میں نے ہر تیرگی پر نسیمِ سحر

روشنی سے لکھا آپ کا نقشِ پا




ناظم شاہجہانپوری ( صدر محفلِ نعت حسن ابدال )


ارمان دید طیبہ اب حد سے گزر گئے

جیتے ہیں ہم مگر ہمیں لگتا ہے مر گئے

شاید کہ دید طیبہ مقدر نہیں ابھی

خوش بخت ہیں جو باندھ کے رختِ سفر گئے

پلٹا ہے آفتاب ، قمر بھی ہوا ہے شق

جب آپ نے طلب کیا چل کر شجر گئے

گزریں گے پل صداط سے کرتے ہوئے وہ رقص

جو اتّبائے احمدِ مختار کر گئے

اترا کلامِ حق جو رسالت ماب پر

سب نطق کے چڑھے ہوئے دریا اتر گئے

جب سے بسی ہے دل میں تمنائے شہر یار

الطاف ہائے گردشِ شام و سحر گئے



ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش (سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال)


نہیں ہے کوئی بھی اُن کا ہمسر ، درود اُن پر سلام اُن پر

وہی جہاں میں ہیں سب سے برتر ، درود اُن پر سلام اُن پر

خدا بھی اور اُس کے سب فرشتے ، نبی پہ ہر دم درود بھیجیں

سو تم بھی بھیجو درود اُن پر ، درود اُن پر سلام اُن پر

درود پڑھنا ہے اک سعادت ، زرُوئے قرآں ہے یہ عبادت

سو یہ عبادت ہو زندگی بھر ، درود اُن پر سلام اُن پر

ہے اُن کا کہنا خدا کا کہنا ، جو اُن کی مانی خدا کی مانی

وہ عفو و رحمت ، کرم کے خوگر ، درود اُن پر سلام اُن پر

شگفتہ لہجہ ، کلام اعلٰی ، ہے اُن کی گفتار سب سے عمدہ

ہے خُلق اُن کا سبھی سے بہتر ، درود اُن پر سلام اُن پر

ہے ذوق میرا ، مری عقیدت ، کروں میں ہر دم یہی عبادت

درود اُن پر سلام اُن پر ، درود اُن پر سلام اُن پر



حافظ عبدالغفار واجد (ناظمِ مشاعرہ)

میں کہاں شاعر ہوں اور. کب شاعری مقصود ہے

بارگاہِ مصطفٰی میں حاضری مقصود ہے

اس لیے رکھتا ہوں دل میں اُن پہ مر مٹنے کا شوق

بعد مرنے کے حیاتِ دائمی مقصود ہے

آپ کے در کا گدا ہونا ہی کافی ہے مجھے

خسروی مقصود ہے نے قیصری مقصودہے

خم جو کرتا ہوں میں سر اپنا درِ سرکار پر

پیشِ محبوبِ خدا بس عاجزی مقصود ہے

چاہتا ہوں اس لیے تائیدِ جبریلِ امیں

حمدِ رب مطلوب ہے نعتِ نبی مقصود ہے

جز غمِ آلِ نبی کوئ بھی مجھ کو غم نہ ہو

آپ کی جس میں رضا ہو وہ خوشی مقصود ہے

رات دن مشقِ سخن کرتا ہوں واجد اس لیے

مدحتِ خیرالوری میں بہتری مقصود ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات