پینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


با اشتراک ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم


محفلِ نعت حسن ابدال کا پینتیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد
مہمان خصوصی : جناب نسیمِ سحر
مہمان اعزاز : جناب سعادت حسن آس
میزبان : جناب احمد حسن ، جناب ماسٹر رفعت محمود
نظامت  : حافظ عبدالغفار واجد
مقام : رہائشگاہ حنان علی خان احمد دین خان روڈ ہزارہ روڈ حسن ابدال
تاریخ : اتوار 20 اکتوبر 2019 – بمطابق 20 صفر المظفر 1441ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




اسلام آباد سے جناب عرش ہاشمی ، جناب ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد اور جناب حافظ نور احمد قادری راولپنڈی سے جناب نسیمِ سحر اور جناب نصرت یاب نصرت ، اٹک سے جناب سعادت حسن آس اور جناب عمران حیدر عارض ، کامرہ سے جناب حافظ عبدالغفار واجد ، واہ کینٹ سے جناب عارف قادری اور جناب ہاشم علی ہمدم ، حسن ابدال سے جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب وقار عالم جدون ، جناب قیصر دلاور جدون اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



تاجدارِ کائنات فخرِ آدم و حوا دعائے خلیل و مدعائے جملہ انبیاء نور من نور اللہ سیدنا احمدِ مجتبےٰ محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ بابرکات پر درود و سلام اور نعت گوئی کا سلسلہ ازل سے جاری ہے اور تا ابد جاری و ساری رہےگا کہ جس کا ذکر خود خدائے رحیم و کریم کرتا ہو اس کے دوام میں رتی برابر بھی شبہ نہیں ہو سکتا ۔ فروغِ نعت کے حوالے سے قائم تنظیم اور سرزمینِ حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ادارہ محفل نعت پاکستان حسن ابدال گزشتہ کم و بیش تین سال سے علاقہ ہذا میں حمد و نعت کے کی محافل کا بلاناغہ انعقاد کرتا چلا آرہا ہے ۔ اس ضمن میں ایک بہت اہم کردار محفلِ نعت حسن ابدال کے پہلے صدر جناب قیصر ابدالی مرحوم و مغفور اپنی زندگی میں ادا کرتے رہے اور باوجود پیرانہ سالی کے عشقِ رسول سے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی ذاتی دلچسپی سے بلاناغہ ماہانہ محافل کے انعقاد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتے رہے ۔ ادارہ دنیائے نعت کے اشتراک سے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جناب قیصر ابدالی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے فرزندِ ارجمند جناب احمد حسن کی میزبانی میں پینتیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے تعاون سے ماہِ صفر المظفر کی برکتوں کو سمیٹتے ہوئے بتاریخ 20 اکتوبر 2019 بمطابق 20 صفر المظفر 1441 ھجری بروز اتوار حسن ابدال میں انعقاد پذیر ہوا ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت محفل کی صدارت اسلام آباد سے بطورِ خاص محفل کے لیے تشریف لانے والے معروف ماہرِ تعلیم ، شاعر، نقاد جناب پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے کی ۔ اس موقع پر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سینیر شاعر ، معروف کالم نگار اور ہمہ اوصاف شخصیت جناب نسیمِ سحر مہمانِ خصوصی اور اٹک کے معروف بزرگ شاعر جناب سعادت حسن آس مہمانِ اعزاز کی مسند پر جلوہ گر تھے ۔ اس کے علاوہ اٹک ، کامرہ، واہ، ٹیکسلا ، راولپنڈی اسلام آباد سے شعرائے کرام نے محفل کو رونق بخشی ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں باذوق سامعین بھی تادمِ اختتام محفل میں موجود رہے ۔ محفل کی نظامت جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال جناب حافظ عبدالٖغفار واجد نے کی ۔ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت جناب حافظ نور احمد قادری نے جبکہ مرحوم قیصر ابدالی کے کلام پر مشتمل حمد و نعت جناب تنویر نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ صدرِ محفل نے اپنی صدارتی کلمات میں محفلِ نعت کی خدمات پر تنظیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شعرا کےعمدہ کلام کو سراہا ۔ محفل کے اختتام پر ختم قل شریف کے بعد محفل کے توسط سے جناب قیصر ابدالی اور تمام مرحومین کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ اس موقع پر تمام بیماروں کے لیے شفایابی کی خصوصی دعا کی گئی اور بارگاہِ الہیٰ میں ملک و ملت کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد ( صدرِ محفل )


انسان کو ذلت سے نکالا تو نے

ظلمات کو بخشا ھے اجالا تو نے

اصنام پرستوں کو سکھا کر توحید

اندھوں کو کیا دیکھنے والا تو نے


نسیمِ سحر ( مہمانِ خصوصی )


دربارِ رسالت سے رسد ملتی ھے

جو نعت کہوں ان کی مدد ملتی ھے

جب ہدیہِ نعت انھیں پیش کروں

مقبول ہوئی ، ان سے سند ملتی ھے



سعادت حسن آس ( مہمانِ اعزاز )


متاعِ جاں کی شگفتہ بہار آپ سے ھے

یہ سچ ھے رحمتِ پروردگار آپ سے ھے

حضور  ! آپ نے ذروں کو آفتاب کیا

ہر ایک خاک بسر تاجدار آپ سے ھے


عرش ہاشمی


مداوائے رنج و الم کر رہے ھیں

کہ ھم مدحِ شاہِ امم کر رہے ھیں

ثنائے نبی ھم رقم کر رہے ھیں

بیادِ نبی ، چشم نم کر رہے ھیں


ناظم شاہجہانپوری ( صدرِ محفلِ نعت حسن ابدال )


جس طرح سامنے رکھ دے کوئی سورج کے چراغ

اس طرح ھے مرا اس ذات کے جوہر لکھنا

ایسا ھے اسوہِ سرکار پہ چلنا جیسے

اپنے ہی ہاتھ سے خود اپنا مقدر لکھنا


حافظ نور احمد قادری


ہے جو قرآں کا " ثانیِ اثنین "

ہم نوالہ مرے حضور کا ہے

ناز ھے جس پہ خود شہادت کو

وہ جیالا مرے حضور کا ھے


نصرت یاب نصرت


نبی سا دلارا ہوا ھے نہ ہوگا

محمد سا آقا ہوا ھے نہ ہوگا

مدبر ، معلم ، مفکر ، مطہر

کوئی آپ جیسا ہوا ہے نہ ہوگا


عارف قادری


نہیں ہر کسی کا نسب ایسا روشن

مرے شاہ کا خانداں روشنی ھے

ھے اس آستاں کی فضا ہی نرالی

زمیں روشنی ، آسماں روشنی ھے


ہاشم علی ہمدم


دل و نگاہ کا پہلا سلام اُن کے نام

پھر اس کے بعد یہ سارا کلام اُن کے نام

یہ کائنات یونہی تو نہیں بنائی گئی

صدائے کُن سے ہوا اہتمام اُن کے نام


عمران عارض


اوہدی توصیف کیا بیاں ھووے

جیہڑا محبوبِ کبریا ھووے

ودھیا نعلین توں تے سڑ ویسی

ہووے جبریل تے پیا ھووے


وقار عالم جدون


کر کے حضور میری شفاعت چلے گئے


قیصر دلاور جدون


طیبہِ جاں کی مجھے خاک بنایا جائے

مجھکو سرکار کے قدموں میں بٹھایا جائے

گر مدینے میں مروں میری وصیت یہ ھے

میری میت کو مدینے میں سلایا جائے



ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال )


قاب قوسین ہو کہ ہو محمود

سارے اعلیٰ مقام ھیں اُن کے

رب کی ساری خدائی ھے اُن کی

ہم بھی دانش غلام ھیں اُن کے



حافظ عبدالغفار واجد ( ناظمِ مشاعرہ )


مغفرت کو یہ کمائی ھے بہت

آپ کی مِدحت سرائی ھے بہت

وصلِ طیبہ اب عطا کیجئے حضور  !

ہجر سے میں نے نبھائی ھے بہت


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات