وہ ہادیء کُل ہے، وہ رسولِ دوسَرا ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

موضوع : نعت

شاعر: عارف قادری

خصوصیت: غیر منقوط شاعری

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہ ہادیء کُل ہے، وہ رسولِ دوسَرا ہے

ہر گام اُسی سرورِ عالم کی عطا ہے


کس طرح کرے کوئی کہو، مدحِ محمد؟

سردارِاُمم کا کسے ادراک ہُوا ہے؟


اللہ کا دلدار ہے وہ والیء عالم

اُس والیء عالم کی وِلا، اُس کی وِلا ہے


آئے گا مِری رُوح کو آرام اُسی سے

ہر دُکھ کی دَوا اُس کی گلی ہی کی ہَوا ہے


ہے وِرد ملائک کا وہی اسمِ مکرم

واللہ وہی اسم سرِ لوح لکھا ہے


دل کو ہے لگی آس اُسی کُوئے کرم سے

الحمد، کہ عاصی درِ احمد کا گدا ہے