وہ شفیعنا وہ حبیبنا کہ جو ہیں نہایت جستجو ۔ جمیل الدین عالی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : جمیل الدین عالی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہ شفیعنا وہ حبیبنا کہ جو ہیں نہایت جستجو

مجھے اپنے پاس بلالیا مجھے دی اجازت گفتگو


بلغ العلے بکمالہ یہ پڑھا انہی کے حضور میں

کشف الدجے بحمالہ یہ کہا ہے ان کے ہی روبرو


حسنت جمیع خصالہ یہی اک پیام قدم قدم

صلوا علیہ وآلہ یہی اک کلام ہے کوُ بہ کوُ


مرے ان گنت جو گناہ تھے وہ اسی یقین کے گواہ تھے

کہ جو نہی یہاں میں پہنچ گیا وہ عطائے عفو ہے موُ بہ موُ


نہ یہاں زماں ، نہ یہاں مکاں ، نہ کوئی تصور این وآں

کہ ہوائے عشق ہے ہر طرف کہ فضائے نور ہے چارسو


وہ ہزار خواہیش کل جو تھیں فقط اک دعا میں بدل گئیں

مراکام ہو تری جستجو ، مر انام ہو تری آرزو


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آرزو لکھنوی | ابن صفی | پروین شاکر | ثروت حسین | جمیل الدین عالی | جون ایلیا | حفیظ ہوشیار پوری | حمایت علی شاعر | رسا چغتائی | رئیس امروہوی | شان الحق حقی | عزم بہزاد | عقیل عباس جعفری | عنبرین حسیب عنبر | فرمان فتح پوری | کاشف حسین غائر | لیاقت علی عاصم | محسن بھوپالی | نصیر ترابی